مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سمیت کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ اسلام آبادکے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ انتقال کرگئے، ترجمان پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بیان کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اسلام آباد کے کلثوم انٹر نیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے،وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ ادھر پاکستان بھر میں مزید 1808نئے کیسز سامنے آگئے،پاکستان میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادساڑھے 3لاکھ، 3لاکھ 21ہزار صحتیاب، فعال کیسز22ہزار سے تجاوز کرگئے۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سمیت کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ اسلام آبادکے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
News ID 1903901
آپ کا تبصرہ